وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی جی سول ایوی ایشن صادق الرحمان کی ٹیم سمیت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات۔

ملاقات میں ٹیم نے مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی ہدایت پر ڈی جی سول ایوی ایشن صادق الرحمان کی ٹیم سمیت جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ٹیم نے مولانا فضل الرحمان کو ڈی آئی خان انٹر نیشنل ائیر پورٹ کے حوالے سے بریفنگ دی ہے۔ بریفننگ میں مولانا کو بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ائیرپورٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز کر دیا ہے ٹیم میں سنئیر جوائنٹ ڈائریکٹر کاشف سرور اور ایڈیشنل ڈائریکٹر زبیربرکی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں انجینئر ضیاء الرحمان بھی موجود تھے۔