دسٹرکٹ پبلک اسکول میں 25 دسمبر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے

تقریب میں قائد اعظم کی تعلیمات کو یاد دلانے اور نئی نسل کو انکے اصولوں کے مطابق رہنمائی کرنے کاموقع فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔
بہاولنگر(نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ پبلک اسکول میں 25 دسمبر بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر رانا نعمان اور پولیس افسران نے بھی تقریب میں خصوصی شرکت کی ہے۔تقریب کے روح رواں پروفیسر شفیق احمد نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قائد اعظم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اس موقع پر قائد اعظم کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے کیک بھی کاٹا گیا ہے۔ اسکول کے طلباء نے قائد اعظم کے نظریات اور تحریک پاکستان کے موضوع پر ٹیبلو پیش کیے ہیں۔تقریب میں قائد اعظم کی تعلیمات کو یاد دلانے اور نئی نسل کو انکے اصولوں کے مطابق رہنمائی کرنے کاموقع فراہم کرنے میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوئی ہے۔