پولیس کرایہ کا قاتل بن گئی۔پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے ایک شخص جانبحق۔ ورثا کے احتجاج پر پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج۔ ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

اس واقعہ نے علاقے میں پولیس کے کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور ورثا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقیقت تک پہنچا جا سکے۔
منڈی بہاءالدین(بیورو چیف) منڈی بہاءالدین کے علاقے ہیڈ فقیریاں میں پولیس اہلکاروں کی فائرنگ سے احمد یار رانجھا جاں بحق ہو گئے، ورثا کے احتجاج پر پولیس نے دونوں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق منڈی بہاءالدین کے علاقے ہیڈ فقیریاں میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں پولیس اہلکاروں حذیفہ اور ساجد نے احمد یار رانجھا پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہو گئے۔ مقتول کے بیٹے فرحان علی رانجھا نے پولیس تھانہ میانہ گوندل کو درخواست دی، جس میں کہا گیا کہ ان کے والد اپنے کزن قمری رانجھا کے قتل کیس کے مدعی تھے اور انہیں مخالفین کی طرف سے دھمکیاں مل رہی تھیں۔ فرحان علی رانجھا نے الزام عائد کیا کہ پولیس اہلکاروں نے مخالفین کی ایماء پر ان کے والد کو قتل کیا۔ ڈی پی او منڈی بہاءالدین وسیم ریاض نے فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں گرفتار کر لیا ہے۔ اس واقعے نے علاقے میں پولیس کے کردار پر سوالات اٹھا دیے ہیں اور ورثا انصاف کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور ملزمان کے تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقیقت تک پہنچا جا سکے۔