بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب جاری ہے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے 148 ویں یوم ولادت پر آج ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔ سرکاری اور غیر سرکاری ادارے خصوصی تقریبات کا انعقاد کر رہے ہیں۔
مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پُر وقار تقریب جاری ہے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول کا دستہ مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال رہا ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور چاروں صوبائی دارالحکومتوں میں دن کا آغاز توپوں کی سلامی سے ہوا۔ صدر مملکت ، وزیر اعظم ، چاروں صوبوں کے گورنرز اور وزراء اعلیٰ نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم کو بابائے قوم کے یوم ولادت پر مبارکباد دی ہے۔