وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن میں شرکت۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر قمبر شہدادکوٹ میں سکھر آئی بی اے کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان

وزیر اعلیٰ نے آئی بی اے سکھر کی انتطامیہ کو کامیاب رزلٹ پر مبارکباد پیش کی۔

کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی آئی بی اے سکھر کے کانووکیشن میں شرکت۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر قمبر شہدادکوٹ میں سکھر آئی بی اے کا کیمپس قائم کرنے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سکھر آئی بی اے کے کانووکیشن میں شرکت کی۔ کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئی بی اے سکھر بنیادی طور پر دیہی سندھ کےلیے قائم کیا گیا تھا۔ اس یونیورسٹی میں پورے پاکستان کے طلبہ پڑھتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ میں طلبہ کو تین پیغامات دینا چاہتا ہوں۔ نمبر ایک طلبہ بڑے خواب دیکھیں، ان کی منزل آسمانوں تک ہو۔ نمبر دو طلبہ مضبوط رہیں، مشکلات آئیں گی لیکن ان کا مقابلہ کرنا ہے۔ نمبر تین جو حاصل کریں وہ واپس لوٹائیں، اپنے والدین، مادر علمی اور ملک کو لوٹائیں۔ آپ کی کامیابی میں والدین، مادر علمی اور ملک کا کلیدی کردار ہے۔ آخر میں وزیر اعلیٰ نے آئی بی اے سکھر کی انتطامیہ کو کامیاب رزلٹ پر مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button