مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ سے تنگ، غریب اور مستحق عوام کیلئے سولر سسٹم اسکیم کا آغاز۔

اس اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے حکومت کی جانب سے دیئے گئے لنک پر جاکر فارم فل کریں یا اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفس میں جاکر موجود پروفارما فل کریں۔

پشاور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلی خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں مہنگی بجلی اور لوڈشیڈنگ کے ستائے غریب اور مستحق عوام کیلئے سولر سسٹم اسکیم کا آغاز کردیا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق اس اسکیم کے تحت دو درجات بنائے گئے ہیں- پہلے درجے میں 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے زیرو مارک اپ کیساتھ سولر سسٹمز کی فراہمی کی جائے گی۔ آس کے علاوہ دو سو یونٹس تک بجلی استعمال کرنے والوں کیلئے 50٪ شراکت داری اور باہمی رضامندی کیساتھ طے شدہ مارک اپ کیساتھ سولر سسٹم کی فراہمی کی جائے گی۔ اہلیت کے معیار میں احساس پروگرام، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ مستحق گھرانے،- معاشی طور پر پسماندہ اور کم آمدنی والے گھرانے۔ بیوائیں، طلاق یافتہ یتیم، خواجہ سرا، اقلیتیں,خصوصی افراد اور عارضی طور پر بے دخل گھرانوں کو ترجیح بنیادوں پر شامل کیا گیا ہے۔- مختص شدہ تعداد سے زیادہ درخواستیں موصول ہونیکی صورت میں قرعہ اندازی کے ذریع چناؤ کیا جائے گا۔ اس اسکیم میں رجسٹریشن کیلئے حکومت کی جانب سے دیئے گئے لنک پر جاکر فارم فل کریں یا اپنے متعلقہ اضلاع کے ڈپٹی کمشنر آفس میں جاکر موجود پروفارما فل کریں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button