وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا بہاولپور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ذمہ دار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔
لاہور (ویب ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بہاولپور میں لڑکی سے مبینہ اجتماعی زیادتی اور جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے-وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آر پی او بہاولپور سے رپورٹ طلب کرلی ہے- وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور حکم دیا کہ ذمہ دار ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔