ہاکی کے نوجوان کھلاڑیوں کا تین روزہ ٹریننگ کیمپ۔ ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کے انٹرنیشنل پلیئرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہاکی کی مختلف مہارتیں سکھائی گئیں۔

کیمپ کے دوران میزبان کلب کے تمام کھلاڑیوں نے پنڈی بھٹیاں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کیا اور سب نے ہی کھلاڑیوں کی کپیسٹی بلڈنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔ احسان ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کو آئیندہ گرمیوں کی چھٹیوں میں دوبارہ وہاڑی مدعو کیا گیا۔
پنڈی بھٹیاں ( مہر مجاہد علی) احسان ہاکی کلب پنڈی بھٹیاں کے پلیئرز کا الہلال ہاکی کلب وہاڑی کی دعوت پر تین دن کے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد۔ ٹریننگ سیشن کے دوران پاکستان کے انٹرنیشنل پلیئرز کی جانب سے کھلاڑیوں کو ہاکی کی مختلف مہارتیں سکھائی گئیں۔ احسان ہاکی کلب کی جانب سے وقاص احمد، علی عاطف ، نبیل، حسنین، طلحہ اور فیضان نے کیمپ میں شرکت کی۔ جنہوں نے پاکستان انٹرنیشنل ہاکی ٹیم کے ڈریگ فلک ایکسپرٹ سہیل منظور سے پنلٹی کارنر سے متعلق مہارتیں حاصل کی پاکستان کے موجودہ گول کیپر عبداللہ اشتیاق کے ساتھ ساتھ شہروز خان ( نیشنل پلیئر ،راؤ علی اکبر ( انٹرنیشنل ), محمد اسد اور ارسلان مغل( انٹرنیشنل فارورڈ ) نے بھی کھلاڑیوں کو اپنی مہارت سے مستفید کیا۔ الہلال ہاکی کلب کے مالک اور پاکستان ہاکی فیڈریشن کا ممبر جناب محترم طاہر شریف گجر صاحب کی جانب سے کھلاڑیوں کا بہترین استقبال کیا گیا، کھانے پینے اور بہترین رہایش کا اہتمام کیا گیا۔ کیمپ کے دوران، الہلال ہاکی کلب کے تمام کھلاڑیوں نے پنڈی بھٹیاں سے آئے ہوئے کھلاڑیوں کے ساتھ تعاون کیا اور سب نے ہی کھلاڑیوں کی کپیسٹی بلڈنگ میں اپنا کردار ادا کیا۔ احسان ہاکی کلب کے کھلاڑیوں کو آئیندہ گرمیوں کی چھٹیوں میں دوبارہ وہاڑی مدعو کیا گیا ۔ مزید یہ کہ احسان ہاکی کلب کے وفد اور وقاص احمد ( سیکرٹری ) نے پنڈی بھٹیاں میں موجود ہاکی سٹیڈیم کے مسائل پر بھی طاہر شریف گجر صاحب ممبر پاکستان ہاکی فیڈریشن سے گفتگو کی جس پر انکا کہنا تھا کہ یہ مسئلہ فیڈریشن کی آئندہ میٹنگ میں زیر بحث لایا جائے گا اور احسان ہاکی کلب سے کلب، ایسوسی ایشن اور فیڈریشن لیول تک تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔