تھانہ سٹی کی کاروائی۔ دو ملزمان گرفتار کر کے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا

مال مسروقہ ایک عدد موٹر سائیکل، نقدی 58 ہزار روپے اور دو عدد موبائل فون برآمد کرلیے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل تیس بور قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا
لیاقت پور( ابو ہریرہ علوی سے) تھانہ سٹی کی کاروائی۔ دو ملزمان گرفتار کر کے مال مسروقہ اور ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی لیاقت پور فخر الزمان خان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی لیاقت پور محمد سمیع اللہ کی نگرانی میں تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ تھانہ سٹی لیاقت پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مال مسروقہ
ایک عدد موٹر سائیکل، نقدی 58 ہزار روپے اور دو عدد موبائل فون برآمد کرلیے جبکہ واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ ناجائز پسٹل تیس بور قبضہ پولیس میں لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ گرفتار ملزمان کی شناخت مشتاق بھٹی اور محبوب کھوکھر کے نام سے ہوئی ہے۔