پی ایس بی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور ایشیائی اولمپک کونسل کو خط لکھ دیا، خط میں پاکستان اولمپک ایسوسی کے رواں ماہ ہونے والے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کر دیا۔

پی او اے جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر الیکشنز کے نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔ پی ایس بی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اور اولمپک کونسل آف ایشیا ہنگامی بنیادوں پر اس فراذ الیکشن کا نوٹس لے۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پی ایس بی نے انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی اور اولمپک کونسل آف ایشیا کو خط لکھ کر پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے ہونے والے انتخابات پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن کے آئندہ چار سال کیلئے انتخابات 30 دسمبر کو ہوں گے۔ پی ایس بی نے خط میں کہا ہے کہ پی او اے کے ہونے والے الیکشن غیر آئینی ہیں۔پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن نے غیر قانونی ایسوسی ایشنز کو ووٹنگ رائٹس دئیے ہوئے ہیں، ایتھلیٹکس اور سائیکلنگ فیڈریشن کو ووٹ دینے کاحق ہی نہیں دیا گیا ہے۔ پی ایس بی کی جانب سے خط میں لکھا گیا ہے کہ ڈوپنگ چارچز کے باوجود ویٹ لفٹنگ ایسوسی ایشن کو ووٹ دینے کا حق دیا گیا ہے۔ آرچری، باڈی بلڈنگ اور ٹگ آف وار کی ایسوسی ایشنز کے پی ایس بی کو منسلک نہ ہونے کے باوجود الیکشن میں ووٹ ڈالنے کا حق دیا گیا ہے۔ خط کے مطابق آئیبا اور پی ایس بی کی پابندی کے باوجود باکسنگ فیڈریشن کو ووٹنگ کا حصہ بنانا غیر قانونی ہے، پی او اے جان بوجھ کر غیر قانونی طور پر الیکشنز کے نتائج پر اثر انداز ہونا چاہتا ہے۔ پی ایس بی کا کہنا ہے کہ او آئی سی اور اولمپک کونسل آف ایشیا ہنگامی بنیادوں پر اس فراذ الیکشن کا نوٹس لے۔