سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام اسرا فاونڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول سسٹم کی جانب سے کلچر ڈے اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد

بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی تقریبات میں بھی حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کے اندر چھپا ٹیلنٹ ظاہر ہوسکے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے آنے والے مہمانوں کو سندھی اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔
رانی پور( نمائندہ خصوصی) سندھ ایجوکیشن فاونڈیشن کے زیر اہتمام اسرا فاونڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول سسٹم کی جانب سے کلچر ڈے اور ایوارڈ تقریب کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق اسرا فاونڈیشن ہائیر سیکنڈری اسکول سسٹم میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کو ایوارڈ دینے اور کلچر ڈے کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے اسکول بچوں اور اساتذہ نے کہا کہ بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اس طرح کی تقریبات میں بھی حصہ لینا چاہیے تاکہ ان کے اندر چھپا ٹیلنٹ ظاہر ہوسکے۔ اسکول انتظامیہ کی جانب سے آنے والے مہمانوں کو سندھی اجرک کے تحفے پیش کیے گئے۔