قائداعظم بین الصوبائی گیمز 2024 میں فی میل تائیکوانڈو مقابلوں میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والی میمونہ نصیر بلوچ کا گولڈ میڈل۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میمونہ نصیر بلوچ کو مبارکباد

صوبائی حکومت کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبائی حکومت باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔ وزیر اعلیٰ

پشاور (ویب ڈیسک) قائداعظم بین الصوبائی گیمز 2024 میں فی میل تائیکوانڈو مقابلوں میں ڈی آئی خان سے تعلق رکھنے والی میمونہ نصیر بلوچ کا گولڈ میڈل۔ وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی میمونہ نصیر بلوچ کو مبارکباد۔ وزیر اعلی نے میمونہ نصیر بلوچ کے مزید کامیابیوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے میمونہ نصیر بلوچ مستقبل میں مزید کامیابیاں سمیٹ کر صوبے کا نام روشن کرے گی۔ خیبر پختونخوا کی بچیاں ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت کھیلوں سمیت تمام شعبوں میں خواتین کو یکساں مواقع فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ صوبائی حکومت باصلاحیت خواتین کھلاڑیوں کو مکمل سپورٹ فراہم کرے گی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button