گورنمنٹ سکولز چوروں کا آسان ہدف بن گئے۔ سکولوں میں لگی بیٹریاں اور انورٹر چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے۔

مقامی افراد اور اساتذہ نے ایس ایچ او تھانہ فورٹ عباس اور ڈی ایس پی سرکل فورٹ عباس سے اپیل کی ہے کہ انورٹر چوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے

فورٹ عباس(تحصیل رپورٹر) گورنمنٹ کے تعلیمی اداروں سے روزانہ کی بنیاد پر انورٹر اور بیٹریاں چوری ہونے کے واقعات بڑھ گئے۔تفصیلات کے مطابق تھانہ فورٹ عباس کی حدود میں انورٹر چور گینگ نے گورنمنٹ پرائمری اسکولوں کو نشانے پر رکھ لیا۔ دس کے قریب انورٹرز اور بیٹریاں چوری کی جا چکی ہیں، جس کی وجہ سے گورنمنٹ گرلز اور بوائز سکولز کے ٹیچرز شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ یہ وارداتیں نہ صرف تعلیمی نظام کو متاثر کر رہی ہیں بلکہ اسکولوں کے انتظامات بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔مقامی افراد اور اساتذہ نے ایس ایچ او تھانہ فورٹ عباس اور ڈی ایس پی سرکل فورٹ عباس سے اپیل کی ہے کہ انورٹر چوروں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے۔ عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ ملوث افراد کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button