دو سگے بھائیوں کا قاتل خطرناک اشتہاری مجرم قبائلی علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا

اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا۔
پتوکی (تحصیل رپورٹر) دو سگے بھائیوں کا قاتل خطرناک اشتہاری مجرم قبائلی علاقہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر پتوکی پولیس نے قبائلی علاقہ جات میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے دوہرے قتل کے مقدمہ میں مطلوب خطرناک اشتہاری مزمل عرف مزملی کو گرفتار کرلیا۔ اشتہاری ملزم نے اگست 2024 میں دو حقیقی بھائیوں تنویر اور جہانگیر کو قتل کیا تھا۔ اشتہاری ملزم کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے رکھی تھیں۔ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس اور جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے مجرم کو گرفتار کیا۔