کرسمس مارکیٹ میں کار ہجوم پر چڑھ دوڑی۔ 2 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی ہو گئے

مقامی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جرمن چانسلر آج میگڈے برگ کا دورہ کریں گے۔
میگڈے برگ( ویب ڈیسک) کرسمس مارکیٹ میں کار ہجوم پر چڑھ دوڑی۔ 2 افراد ہلاک 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق جرمنی کے شہر میگڈے برگ میں 50 سالہ سعودی نژاد ڈاکٹر نے کار کرسمس مارکیٹ میں ہجوم پر چڑھا دی۔ جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہو گئے۔ مقامی پولیس نے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔ زخمی افراد کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جرمن چانسلر آج میگڈے برگ کا دورہ کریں گے۔