پولیس نے منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا، شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی، ملزمان گرفتار

اے ایس پی رائیونڈ سرکل سردار عثمان سلیم کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے افراد کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں
رائے ونڈ(نیوز ڈیسک) اے ایس پی رائیونڈ سرکل سردار عثمان سلیم کی ہدایت پر رائیونڈ پولیس نے منشیات اور شراب فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی رائیونڈ کی چوکی بائی پاس کے انچارج محمد افضال نے کاروائی کرتے ہوئے شراب کی بڑی سپلائی ناکام بنا دی ہے۔ اشتیاق مسیح نامی شراب فروش گرفتار کر کے بھاری مقدار میں شراب کی بوتلیں برآمد کرلیں ملزم کے خلاف تھانہ سٹی رائیونڈ میں مقدمہ درج کر لیا گیا ملزم کو مزید تحقیقات کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ اے ایس پی رائیونڈ سرکل سردار عثمان سلیم کا کہنا ہے کہ منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں ایسے افراد کے خلاف مزید کاروائیاں جاری ہیں