صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم۔ مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر کے تلف کر دیا۔ پولٹری شاپ مالکان کے خلاف مقدمہ درج۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیوں کی سپلائی کا کاروبار کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔ صحت دشمن عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) صحت دشمن عناصر کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی سرگرم۔ مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے والوں کو دھر لیا۔ فوڈ سیفٹی ٹیم کی محلہ امیر کوٹ چشتیاں روڈ پر پولٹری شاپ پر کارروائی۔ 53 کلو مردہ مرغیوں کا گوشت تلف کردیا گیا،پولٹری شاپ مالکان کیخلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی خصوصی ہدایت پر صحت دشمن عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز میاں نعمان یونس کی سربراہی میں نعمان ضیاء فوڈ سیفٹی آفیسر نے محلہ امیر کوٹ چشتیاں روڈ پر پولٹری شاپ پر کارروائی کرتے ہوئے بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت برآمد کر لیا۔ انسانی صحت کے لئے نقصان دہ ہونے پر غیر معیاری گوشت موقع پر تلف کردیا گیا۔پولٹری شاپ مالکان کیخلاف تھانہ اے ڈویژن میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیوں کی سپلائی کا کاروبار کرنے والے اپنا قبلہ درست کریں۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ صحت دشمن عناصر کیخلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔