اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سب کیمپس لیاقت پور میں سپورٹس گالا کا انعقاد۔ مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات میں طلبہ وطالبات اور فیکلٹی ممبران کی شرکت۔

کھیلوں کے مقابلوں میں لڈو، بیڈمنٹن، رسہ کشی، کرکٹ اور بوری ریس کے مقابلے ہوئےجس میں کیمپس کی طالبات نے طلبہ کو شکست دی۔کھیلوں میں جیتنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

لیاقت پور (ابوہریرہ علوی سے) اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے سب کیمپس لیاقت پور میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔جس میں مختلف کھیلوں کے مقابلہ جات ہوئے۔جس میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ و طالبات نے بھرپور حصہ لیا۔اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سب کیمپس لیاقت پور کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد اورنگزیب نے کہا کہ ہر سال کی طرح اس سال بھی کیمپس میں سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا ہے جس کا مقصد نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔کھیلوں کے مقابلوں میں لڈو، بیڈمنٹن، رسہ کشی، کرکٹ، بوری ریس کے مقابلے ہوئے جس میں کیمپس کی طالبات نے طلبہ کو شکست دی۔کھیلوں میں جیتنے والے طلبہ و طالبات میں انعامات تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button