ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد۔ کمشنر کی بطور مہمان خصوصی شرکت، پوزیشن ہولڈر میں انعام تقسیم کیے۔

ڈویژنل پبلک سکول و کالج میں سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد۔ کمشنر کی بطور مہمان خصوصی شرکت، پوزیشن ہولڈر میں انعام تقسیم کیے۔
ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان کا سالانہ سپورٹس گالا کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر و چئیرمن بورڈ آف گورنرز ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈویژنل پبلک سکول و کالج ڈی جی خان کے سالانہ سپورٹس گالا کی اختتامی تقریب میں کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے کھلاڑیوں اور اساتذہ میں ٹرافیاں،شیلڈز اور انعامات تقسیم کئے۔بچوں نے پی ٹی شو،کراٹے،تیکوانڈو،اتھلیٹکس،دوڑ اور دیگر مقابلوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔اساتذہ اور طلبہ کے مابین رسہ کشی اور نشانہ بازی کا بھی شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کھیل صحت مندانہ زندگی کےلئے بہت ضروری ہے۔ گراس روٹ لیول سے ملکی اور بین الاقوامی معیار کے کھلاڑی تیار کئے جاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈویژن بھر میں کھیل کے گراؤنڈز بہتر کرنے جارہے ہیں۔
پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر محمد مصطفیٰ نے کہا کہ ایک ماہ سے جاری مقابلوں میں ہر کلاس کے بچوں کےلئے کھیل کی سرگرمیاں فراہم کیں ہیں۔