پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا

سلمان احمد نے گزشتہ دنوں اسلام آباد احتجاج کی ناکامی کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی تھی جس پر بانی پی ٹی آئی نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے سلمان احمد کو پارٹی سے نکال دیا۔ چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کے دیرینہ ساتھی سلمان احمد کو پارٹی میں تفریق پیدا کرنے اور عمران خان کے خاندان کے بارے میں نامناسب سوشل میڈیا پوسٹس کرنے پر پارٹی سے نکال دیا۔ بیرسٹر گوہر علی خان کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سلمان احمد کا پارٹی سے اب کوئی تعلق نہیں ہے اور وہ کسی بھی جگہ پارٹی کا نام استعمال نہیں کر سکتے۔
سلمان احمد نے گزشتہ دنوں اسلام آباد احتجاج کی ناکامی کے بعد سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کے بارے میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی تھی جس پر بانی پی ٹی آئی نے سخت ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button