سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام ننکانہ صاحب میں سٹیم (STEAM) پروگرام کے تحت ضلع کی سطح پر طلباء و طالبات کے مابین سائنسی ماڈلز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو سو سے زائد ننھے سائنسدانوں نے دلچسپ اور معلوماتی ماڈلز بنائے

طالبات کا کہنا تھا کہ سٹیم پروگرام میں حصہ لے کر بہت اچھا لگا۔اس طرح کے مقابلہ جات سکولوں میں ہوتے رہنے چاہیے اس سے ہماری معلومات اور صلاحتیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک) سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے زیراہتمام ننکانہ صاحب میں سٹیم (STEAM) پروگرام کے تحت ضلع کی سطح پر طلباء و طالبات کے مابین سائنسی ماڈلز کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا، جس میں دو سو سے زائد ننھے سائنسدانوں نے دلچسپ اور معلوماتی ماڈلز بنائے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ محمد تسلیم اختر راو سٹیم پروگرام کے مہمان خصوصی تھے۔ تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ گورونانک ہاٸیر سیکنڈری سکول میں ہونے والے ساٸنسی ماڈلز کے مقابلوں میں بیس منتخب سرکاری تعلیمی اداروں کے دو سو سے زاٸد طلباء و طالبات نے حصہ لیا اور ساٸنس, ٹیکنالوجی, انجیٸرنگ, آرٹس اور ریاضی کے مختلف موضوعات پر دلچسپ اور معلوماتی ماڈلز بناٸے.سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے نماٸندوں, ضلعی افسران, اساتذہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ان معلوماتی ماڈلز کو دیکھا ان کا کہنا ہے کہ طلباء میں خود اعتمادی پیدا کرنے اور ان کی تخلیقی صلاحیتیوں کو سامنے لانے کے لٸے اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد بہت ضروری ہے.ضلع کی سطح پر ان مقابلوں میں گورنمنٹ گورونانک ہاٸیر سیکنڈری نے پہلی,گورنمنٹ ہاٸی سکول شاہ کوٹ نے دوسری جبکہ گورنمنٹ گرلز ایم سی ہاٸی سکول نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن اتھارٹی ننکانہ ڈاکٹر قیوم خان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق گورنمنٹ گورونانک ہائیر سیکنڈری سکول میں سٹیم کمپٹیشن کا انتظار کیا گیا ہے، بچوں نے سائنس، ٹیکنالوجی، میتھمیٹکس اور آرٹس کے حوالے سے اسٹال لگائے ہیں جس سے بچوں نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ہے۔ ڈاکٹر قیوم خان چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن نے کہا ہےکہ طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ کسی سے کم نہیں ہیں،طالبات کا کہنا تھا کہ سٹیم پروگرام میں حصہ لے کر بہت اچھا لگا۔اس طرح کے مقابلہ جات سکولوں میں ہوتے رہنے چاہیے اس سے ہماری معلومات اور صلاحتیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button