پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کھوئے کی ترسیل ناکام بنادی۔ مضر صحت کھویا موقع پر تلف کر دیا گیا

ٹیسٹ کے دوران کھوئے کی تیاری میں کیمیکلز اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری کھویا موقع پر تلف کردیا گیا۔ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ ڈی فوڈ اتھارٹی
بہاولنگر (بیورو رپورٹ) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے جعلی کھوئے کی ترسیل ناکام بنادی۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے کھویا بردار گاڑی اور کھویا پروڈکشن یونٹ کی انسپکشن کے دوران 100 کلو گرام ملاوٹی کھویا تلف کر دیا اور 2 فوڈ بزنس مالکان کیخلاف مقدمات درج کروا دئیے۔ کارروائیاں موہل چوک چشتیاں روڈ اور گنج دھان سنگھ منچن آباد میں کی گئیں۔ ترجمان فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جاری کیے گئے ہینڈ آؤٹ میں بتایا گیا ہے کہ ٹیسٹ کے دوران کھوئے کی تیاری میں کیمیکلز اور مضر صحت اجزا کی ملاوٹ پائی گئی۔ سیمپل فیل ہونے پر غیر معیاری کھویا موقع پر تلف کردیا گیا۔ شہریوں کی صحت سے کھلواڑ کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔