براعظم یورپ کے مشکل وقت پر جرمن حکومت گر گئی۔ جرمن چانسلر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب۔ براعظم یورپ کی طاقتور ترین معیشتوں میں سے ایک میں سیاسی انتشار عروج پر پہنچ گیا

جرمن قانون سازوں نے 394 کے مقابلے میں 207 ووٹوں سے موجودہ حکومت کو تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ 116 ممبران نے ووٹ نہیں دیا۔

برلن(ویب ڈیسک) براعظم یورپ کے مشکل وقت پر جرمن حکومت گر گئی۔ جرمن چانسلر کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کامیاب۔ براعظم یورپ کی طاقتور ترین معیشتوں میں سے ایک میں سیاسی انتشار عروج پر پہنچ گیا۔
جرمنی کے چانسلر اولاف شولز نے اپنے تین جماعتی اتحاد کے ٹوٹنے کے بعد اعتماد کا ووٹ لینے کی کوشش کی مگر وہ کامیاب نا ہو سکے۔ جرمنی سمیت یورپ بھر میں اس وقت سیاسی بھونچال دیکھنے کو ملا جب چانسلر اولاف شولز نے پارلیمنٹ میں اعتماد کا ووٹ حاصل نا کر سکے۔ جس کی وجہ سے بڑھتے ہوئے اقتصادی اور سیکورٹی چیلنجوں کے دوران یورپ میں قیادت کا بحران مزید گہرا ہو گیا ہے۔جرمن قانون سازوں نے 394 کے مقابلے میں 207 ووٹوں سے موجودہ حکومت کو تحلیل کرنے کے حق میں ووٹ دیا، جب کہ 116 ممبران نے ووٹ نہیں دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button