جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین ون ڈے سیریز کل سے شروع ہو رہی ہے۔ ٹرافی کی رونمائی کی تقریب کا انعقاد۔

جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

جوہانسبرگ (ویب ڈیسک) جنوبی افریقہ اور پاکستان کے مابین کل سے شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 سیریز کے بعد کل سے ون سیریز شروع ہو رہی ہے۔ کل سیریز کا پہلا میچ بولینڈ پارک میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ملکوں کے درمیان اب تک 83 ون ڈے میچز ہوچکے ہیں جس میں جنوبی افریقا نے 52 میچوں میں فتح پائی ہے جبکہ پاکستان نے 30 مقابلے جیتے ہیں، ایک میچ فیصلہ کن ثابت نہیں ہوسکا۔ یاد رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان تیسرا اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بارش کی نذر ہوگیا تھا جس کی وجہ سے جنوبی افریقا نے تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز 0-2 سے اپنے نام کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button