شہر اور اسکی نواحی بستیوں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، ڈینگی میں مبتلا دو افراد جانبحق ہوگئے، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا رش، سرکاری ہسپتال میں بیڈ کم پڑ گئے ہیں

محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی میں مبتلا مریضوں کے اعدادوشمار بھی چھپائے جارہے ہیں مقامی شہریوں نے اس صورتحال میں وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
بورے والا(ویب ڈیسک) شہر اور اسکی نواحی بستیوں میں ڈینگی بے قابو ہوگیا، ڈینگی میں مبتلا دو افراد جانبحق ہوگئے، سرکاری و نجی ہسپتالوں میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کا رش، سرکاری ہسپتال میں بیڈ کم پڑ گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بورے والا شہر اور اسکے نواحی آبادیوں میں گزشتہ ایک ماہ سے جاری ڈینگی میں بتدریج اضافہ ہوتا جارہا ہے مقامی تاجر مقصودالحسن ڈینگی کا شکار ہوکر جان سے گئے جبکہ تین روز قبل مقامی آڑھتی بھی ڈینگی میں مبتلا ہوکر جان کی بازی ہار گئے ڈینگی وائرس میں غیر معمولی اضافہ کی وجہ سے شہر کے سرکاری اور نجی ہسپتالوں میں متاثرہ مریضوں کا رش بڑھ گیا ہے جبکہ سرکاری ہسپتال میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کے لئے بیڈ کم پڑ گئے ہیں ادھر محکمہ صحت کی جانب سے ٹھوس اقدامات نہیں کئے جارہے اور متاثرہ علاقوں میں مچھر مار سپرے بھی نہیں کروایا جارہا محکمہ صحت کی طرف سے ڈینگی میں مبتلا مریضوں کے اعدادوشمار بھی چھپائے جارہے ہیں مقامی شہریوں نے اس صورتحال میں وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا