پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ مقتول کی معشوقہ اسکا شوہر اور باپ قاتل نکلے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

تھانہ صدر کے علاقہ ٹبہ محمد نگر میں پولیس کو نالہ سے بیگ میں بند انسانی جسم کے ٹکڑے ملے تھے۔ملزمان نے مقتول کی ٹانگیں بازوں اور سر کاٹ کر شاپر میں ڈال کر کپڑوں کے بیگ میں بند کر ناکے میں پھنک دیا تھا

کامونکی ( کرائم ڈیسک) پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا لیا۔ مقتول کی معشوقہ اسکا شوہر اور باپ قاتل نکلے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کامونکی پولیس نے اندھے قتل کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تھانہ صدر کے علاقہ ٹبہ محمد نگر میں پولیس کو نالہ سے بیگ میں بند انسانی جسم کے ٹکڑے ملے تھے۔ملزمان نے مقتول کی ٹانگیں بازوں اور سر کاٹ کر شاپر میں ڈال کر کپڑوں کے بیگ میں بند کر ناکے میں پھنک دیا تھا۔ شناخت نہ ہونے پر پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کیا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے شناخت چھپانے کے لیے مقتول کا شناختی کارڈ اور موبائل فون جلا دیا تھا۔ جسکی شناخت بعد ازاں ندیم کے نام سے ہوئی جو کہ تحصیل بورے والہ ضلع وہاڑی کا رہائشی تھا۔ ندیم کے ملزم سکندر کی بیٹی سے تین سال سے مراسم تھے جو شادی کے بعد بھی فون کرتا تھا والد نےلڑکی سے فون کروا کر بلوایا دو روز گھر میں بند رکھ کر تشدد کیا اور پھر نوجوان کے ٹکڑے کردیے۔ اس بہیمانہ و دردناک قتل میں سکندر اسکی بیٹی سحر اور داماد احسان شامل تھے۔ پولیس نے تینوں ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button