ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ روپے نقدی، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے چوری کی 5 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے

ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے لیے پولیس دن رات کوشاں ہے۔ ڈی پی او

ننکانہ صاحب(ویب ڈیسک) تھانہ صدر شاہکوٹ کی بڑی کارروائی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزمان سے 7 لاکھ روپے نقدی، مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ دوران تفتیش ملزمان نے چوری کی 5 وارداتوں کا انکشاف کیا ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔ ڈی پی او ننکانہ کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ راشد ڈکیت گینگ کے نام سے مشہور تھآ اس گینگ میں راشد، ساجد اور خالد شامل ہیں۔ یہ گینگ اسلحہ کے زور پر شہریوں کو لوٹتا تھا۔تھانہ صدر شاہکوٹ پولیس نے جدید ٹکنالوجی کی مدد سے اس گینگ کو گرفتار کیا ہے۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا ڈکیت گینگ کی گرفتاری پولیس کی پیشہ ورانہ مہارت کا نتیجہ ہے۔ شہریوں کے جان و مال اور عزت کے تحفظ کے لیے پولیس دن رات کوشاں ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button