چستیاں پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری۔ شراب فروش گرفتار۔ بھاری مقدار میں ولائتی شراب برآمد

چستیاں(ویب ڈیسک) پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی شراب کی بھاری مقدار پکڑ لی، تفصیلات کے مطابق چستیاں کے نواحی علاقے پل عاشق محمد کے قریب پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے گاڑی سے مختلف برانڈ کی ولایتی شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی ہے ۔