ٹریفک ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکاروں پر حملہ، حملہ آور ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔

پولیس وردی پھاڑ کر پرس اور سرکاری وائرلیس سیٹ بھی چھین لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
ڈسکہ(ویب ڈیسک) ٹریفک ڈیوٹی پر موجود سب انسپکٹر سمیت دو پولیس اہلکاروں پر حملہ، حملہ آور ملزمان نے ڈنڈوں سوٹوں سے حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ پولیس وردی پھاڑ کر پرس اور سرکاری وائرلیس سیٹ بھی چھین لیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر محمد سفیان اپنے ساتھیوں کانسٹیبل عبدالرزاق اور محمد بوٹا ٹریفک کنٹرول ڈیوٹی پر منڈیکی چوک میں موجود تھے۔ اہلکاروں نے موٹر سائیکل سوار ملزم اسد کو روک کر کاغذات اور ڈرائیونگ لائسنس مانگے تو ملزم نے طیش میں آ کر اپنے ساتھیوں کو بلوا لیا۔ملزمان اسد، عامر، زاہد، جاوید عرف جیدی، طاہر،
حبیب، اور چار نامعلوم افراد نے ڈنڈوں سوٹوں سے تشدد کیا،گالم گلوچ اور للکارے مارتے ہوئے شاہراہ عام بلاک کر دی۔ تشدد کے دوران اہلکاروں کا یونیفارم پھاڑ کر سرکاری وائرلیس سیٹ اور پرس چھین کر فرار ہو گئے۔ تھانہ صدر پولیس نے تشدد، شاہراہ عام بلاک کرنے، کار سرکار میں مداخلت اور سنگین نتائج کی دھمکیاں، ہاتھا پائی کے جرم کے تحت مقدمہ درج کر لیا