باغیوں کے دستے دمشق میں داخل۔ سرکاری فوج کی جانب سے مزاحمت نا ہونے پر ریڈیو ، ٹی وی اور وزارت دفاع سمیت اہم عمارات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ

انتقال اقتدار تک وزیراعظم کو نظام حکومت چلانے کی ہدایت۔ بشار الاسد کے ملک سے فرار کی بھی اطلاعات ہیں

دمشق (ویب ڈیسک) باغیوں کے دستے دمشق میں داخل۔ سرکاری فوج کی جانب سے مزاحمت نا ہونے پر ریڈیو ، ٹی وی اور وزارت دفاع سمیت اہم عمارات کا کنٹرول سنبھالنے کا دعویٰ۔ انتقال اقتدار تک وزیراعظم کو نظام حکومت چلانے کی ہدایت۔ تفصیلات کے مطابق شامی باغیوں کے فوجی دستے دارالحکومت دمشق میں داخل ہو گئے۔ باغیوں کی طرف سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ سرکاری ریڈیو اور ٹی وی کے ذریعے اپنی فتح کا اعلان کرنے جا رہے ہیں۔ باغیوں نے ریڈیو ، ٹی وی اور وزارت دفاع سمیت مختلف اہم عمارات کا کنٹرول سنبھالنے کا بھی دعویٰ کیا۔ دمشق میں باغیوں کے حامیوں کی جانب سے فتح کا جشن منایا جا رہا ہے۔ باغیوں کے سربراہ نے جشن کے دوران ہوائی فائرنگ پر پابندی کا اعلان کیا ہے۔ صدر بشار الاسد کے فرار کی بھی اطلاعات ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button