جناح ہال میں ایک کامرس سیمینار وژن ساہیوال 2023 کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک کے نامور کامرس مین اور سوشل میڈیا انفلوئنسلرز نے شرکت کی ہے۔

نوجوان دوران تعلیم ایسا ہنر سیکھیں جس سے انہیں خود روز گار حاصل ہو، دور حاضر کا تقاضا ہے کہ ای کامرس پر پوری توجہ دی جائے جو نہ صرف ان کے لئے پوری دنیا کی مارکیٹ کھول دے گی بلکہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ ممبرصوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم

ساہیوال(ویب ڈیسک) جناح ہال میں ایک کامرس سیمینار وژن ساہیوال 2023کا انعقاد کیا گیا۔جس میں ملک کے نامور کامرس مین اورسوشل میڈیا انفلوئنسلرز نے شرکت کی ہے۔ اس موقع پر ممبرصوبائی اسمبلی ملک قاسم ندیم نے نوجوانوں پر زور دیا ہے کہ وہ دوران تعلیم ایسا ہنر سیکھیں جس سے انہیں خود روز گار حاصل ہو، دور حاضر کا تقاضا ہے کہ ای کامرس پر پوری توجہ دی جائے جو نہ صرف ان کے لئے پوری دنیا کی مارکیٹ کھول دے گی بلکہ وہ ملک کی اقتصادی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں گے۔ وہ یہاں جناح ہال میں ای کامرس سیمینار ”وژن ساہیوال2030“سے خطاب کر رہے تھے جس کا اہتمام بارانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز اور سٹار Xنے مشترکہ طور پر کیا تھا جس میں ملک کے نامور ای کامرس تربیت دینے والے افراد اور سوشل میڈیا انفوئنسلرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر بارانی انسٹی ٹیوٹ آف سائنسز میاں محمد ساجد ،سٹار Xکے سی ای او سلمان حبیب م،سی ای او نقیب معظم شہباز،قاسم نثار رامے،عدیل شاہد،اعظم ملک،وہاب یونس،شیخ سجاول،عائشہ زمان،شاہد جوئیہ اور ثاقب اظہر سمیت مقامی یونیورسٹیوں کے طلبا و طالبات اور ای کامرس انٹرپینوئیرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے ساہیوال کے نوجوانوں کے لئے تربیتی ورکشاپ منعقد کرانے پر میاں محمد ساجد کے وژن کو سراہا اور یقین دلایا کہ پنجاب حکومت نوجوانوں کو آئی ٹی سکلز سکھانے اور انہیں ای کامرس سے متعلقہ تربیت دینے میں نجی شعبے کی بھر پور مدد کرے گی۔ انہوں نے ساہیوال کو “وژن 2030” کے مطابق آئی ٹی سمیت مختلف شعبوں میں ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے طلبا و طالبات پر زور دیا کہ وہ دوران تعلیم ہی اپنے شعبے کا انتخاب کرکے اس کی تربیت حاصل کریں کیونکہ کوئی بھی کاروبار شروع کرنے سے پہلے تربیت انتہائی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری دنیا کامرس کے لئے کھلی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ پراڈکٹ کو بیچنے کا ہنر آنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ نئی سوچ اور تخلیق کاری سے ہی نئی دنیا میں نام کمایا جا سکتا ہے،مستقبل نوکری کرنے والوں کا نہیں بلکہ خود روز گار والوں کا ہے۔ سی ای او میاں محمد ساجد نے اپنے خطاب میں کہا کہ نوجوانوں کو ای کامرس کی کھربوں ڈالر کی مارکیٹ سے روشناس کرانا اور انہیں وہاں کاروبار کرنے کی تربیت فراہم کرنا ہے۔بارانی انسٹی چیوٹ کا “ماٹو” ہے جسے جاری رکھا جائے گا۔ تقریب کے آخر میں مقررین نے طلبا و طالبات کے سوالات کے جوابات بھی دیئے اور انہیں کامیاب انٹرپنیوئر بننے بارے رہنمائی کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button