پنجاب بھر میں ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسران کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل جاری۔ ڈی ای اوز کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کا ٹیسٹ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ اگلے ہفتے نتائج کا اعلان کریں گے اور تقرری کے احکامات جاری کریں گے۔ وزیر تعلیم پنجاب

اب اگلی ترجیح مستقل سکول ہیڈز کی تقرری ہے۔ پرفارمنس کو سینئارٹی اور ایک ٹیسٹ کے ساتھ مدنظر رکھا جائے گا۔

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب بھر میں ایجوکیشن اتھارٹیز میں افسران کی میرٹ پر تعیناتی کا عمل جاری، سی ای اوز اور ڈی ای اوز کے بعد ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کا ٹیسٹ بھی مکمل ہو گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب کا سوشل میڈیا پر پیغام۔ وزیر تعلیم کا کہنا ہے کہ ہم اگلے ہفتے نتائج کا اعلان کریں گے اور تقرری کے احکامات جاری کریں گے۔ اور اب اگلی ترجیح مستقل سکول ہیڈز کی تقرری ہے۔ پرفارمنس کو سینئارٹی اور ایک ٹیسٹ کے ساتھ مدنظر رکھا جائے گا۔تمام پرائمری، ایلیمنٹری، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے نئے ہیڈ ٹیسٹ اور انٹرویو کے بعد اپوائنٹ کیے جائیں گے۔ جن کو پانچ سے دس ہزار سپیشل الاؤنس مدت کا تحفظ اور ڈی ڈی او اختیارات کے ساتھ چارج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button