ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی میں کرپشن ثابت۔ اینٹی کرپشن تھانے میں مقدمہ درج۔

سابق سی ای او ایجوکیشن و دیگر پر 164 افراد کو بھاری رشوت کے عوض خلاف قانون بھرتی کرنے کا الزام تھا۔

وہاڑی ( ویب ڈیسک) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی میں کرپشن ثابت۔ اینٹی کرپشن تھانے میں مقدمہ درج۔ سابق سی ای او اسلم اعجاز و دیگر پر 164 افراد کو خلاف قانون بھرتی کرنے کا الزام تھا۔ تفصیلات کے مطابق وہاڑی کے ممتاز شاہد نامی شہری کی درخواست پر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے ایجوکیشن اتھارٹی میں درجہ چہارم ملازمین کی بھرتی میں ہونے والی کرپشن کی انکوائری کی۔ انکوائری کے دوران 150 سے زائد درجہ چہارم کے ملازمین کی بھرتی میں کرپشن اور اختیارات کا ناجائز استعمال ثابت ہونے پر سابق سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی اسلم اعجاز اور کلرک طاہر عباس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button