وزیر اعظم نےایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن31 دسمبر تک مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں

معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات انا شروع ہو گئے ہیں۔ وزیر اعظم کا معاشی صورتحال کے جائزہ اجلاس میں خطاب
اسلام آباد (بزنس ڈیسک) وزیر اعظم نےایف بی آر کی ڈیجیٹائزیشن31 دسمبر تک مکمل کرنے کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی زیر صدارت معاشی صورتحال کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ایف بی آر ڈیجیٹائزیشن معاشی اصلاحات میں سنگ میل ہے۔
محصولات میں اضافے کیلئے ڈیٹا پر مبنی حکمت عملی پر عمل درآمد کیا جائے۔ معاشی ٹیم کی کوششوں کے ثمرات آنا شروع ہوگئے ہیں۔فسکل اسپیس کا بڑھنا بھی خوش آئند ہے۔ وزیراعظم نے ملک میں ٹیکسیشن کو مؤثر، تیز تر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت 25بماہ کی بلندترین سطح پر پہنچنا مثبت اشارہ ہے