مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار

دیپالپور ( ویب ڈیسک) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زخمی ہونے والا ڈاکو گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر دیپالپور کے علاقے میں ڈاکو ناکہ لگا کر لوٹ مار کر رہے تھے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی تو ڈاکو فرار ہو گئے۔ پولیس کے تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں فائرنگ کی۔ فائرنگ بند ہونے پر ایک زخمی ڈاکو موقع سے ملا جو کہ اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہوا تھا۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو گرفتار کر کے ہسپتال منتقل کر دیا۔ زخمی ڈاکو کی شناخت شوکت علی عرف شوکی ہانس کے نام سے جو کہ ڈکیتی و راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کے فرار ہونے والے ساتھیوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔