گھریلو ناچاقی پر فائرنگ, کمسن بچی اور 70 سالہ خاتون جانبحق

بہاولنگر ( طاہر کریم سے) تھانہ مروٹ کی حدود میں گھریلو ناچاقی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے سابق شوہر کی اپنی بیوی اور ساس پر فائرنگ سے ساس اور ایک بچی موقع پر جان بحق جبکہ سابق بیوی اور سالی شدید زخمی ہو گئیں زخمی خواتین کو تشویشناک حالت میں بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کردیا گیا جان بحق ہونے والوں میں 70 سالہ نسیم اختر ، تین سالہ زویا فاروق شامل ہیں جبکہ فرزانہ اور شازیہ شدید زخمی ہو گئیں فائرنگ کرنے والا محمد یوسف موقع سے فرار ہو گیا ملزم محمد یوسف کی سابق بیوی نے تین سال قبل طلاق لے لی تھی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ،

متعلقہ خبریں

Back to top button