20 سال بعد پاکستان کو بڑے اسکوائش ٹورنامنٹ کی میزبانی مل گئی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان کو 20 سال بعد بڑے اسکوائش ایونٹ کی میزبانی مل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اگلے سال اپریل میں ہونے والے انڈر 23 ورلڈ اسکوائش ایونٹ پاکستان کی میزبانی میں ہو گا، ایونٹ 6 سے 10 اپریل تک کراچی میں کھیلا جائے گا۔ انڈر 23 ورلڈ اسکوائش ایونٹ کا انعقاد پہلی مرتبہ ہو رہا ہے اس کی انعامی رقم 60 ہزار ڈالر ہو گی۔ واضح رہے کہ پاکستان نے 2005 میں کس بڑے اسکوائش ایونٹ کی میزبانی کی تھی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button