ایکسائز انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، رشوت کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا

سرگودھا (بیورو رپورٹ) خاتون ایکسائز انسپکٹر رشوت لیتے رنگے ہاتھوں گرفتار، رشوت کی رقم برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ تصور بوسال نے خاتون ایکسائز انسپکٹر میڈم نجمہ کو پراپرٹی ڈیلر سے 12 ہزار روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ ڈیوٹی مجسٹریٹ کی موجودگی میں گرفتار ایکسائز انسپکٹر سے رشوت لی گئی رقم 12 ھزار برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا۔ خاتون ایکسائز انسپکٹر نے پراپرٹی کی سیل دوکان کھولنے کے عوض بیس ہزار رشوت طلب کی تھی۔ پراپرٹی ڈیلر کی 12 ھزار رشوت کی ڈیل طے پائی۔ کسے وصول کرتے ہوئی خاتون ایکسائز انسپکٹر گرفتار ہو گئیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button