کہف سٹوری کلب کی جانب سے افکار اقبال پر شاندار تقریب کا انعقاد

بہاولنگر ( طاہر کریم سے) ڈسٹرکٹ پبلک سکول ہال میں افکار اقبال اگلی نسل تک پہنچانے کی کاوش کے سلسلے میں تقریب منعقد کی گئی اشعار اقبال کو زبانی لکھنے کے مقابلے میں گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولوں کے 184 بچے اور بچیوں نے حصہ لیا سب سے زیادہ اشعار لکھنے والوں کو بالترتیب انعامات سے نوازا گیا سپیشل ایجوکیشن سکول کی میڈم صبا کی ٹیم کے سپیشل بچوں نے کلام اقبال پیش کیا جسے بے حد سراہا گیا ٹیچرز نے اس بارے میں بتایا کہ یہ بہت عمدہ کاوش ہے جس سے مثبت سرگرمیاں فروغ پائیں گی۔ سمرا شہزادی فرسٹ پوزیشن ہولڈر نے بتایا کہ میری پہلی پوزیشن ہے اور میں انشاء اللہ اگلی مرتبہ اس پوزیشن کو برقرار رکھنے کی کوشش کرونگی۔ عرفان بھٹی ، منتظم پروگرام اور انکی کہف سٹوری کلب ٹیم نے بتایا کہ ہم بچوں کو گہری بات سمجھنے کی صلاحیت پیدا کرنے میں مدد دے رہے ہیں ہر زبان کی شاعری اور نثر بچوں کو سمجھ اسکے اسکے ساتھ ہم سیرت النبی صلى الله عليه وسلم سے بچوں کو روشناس کروانے کے لئے جلد کوئز کا سلسلہ شروع کرنے لگے ہیں تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لیے دعا کی گئی

متعلقہ خبریں

Back to top button