اغواء ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد۔ تیز دھار آلے سے بچے کا گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع

عارف والا ( تحصیل رپورٹر) اغواء ہونے والے 5 سالہ بچے کی لاش برآمد۔ تیز دھار آلے سے بچے کا گلہ کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس ذرائع۔ تفصیلات کے مطابق عارف والہ کے رہائشی محنت کش کا کمسن بیٹا گزشتہ روز سے لاپتا تھا۔ لاپتا اذان کی لاش ہوتہ روڈ چک 63 ای بی کے قریب سے برآمد ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز دھار آلہ سے بچے کا گلا کاٹ کر قتل کیا گیا۔ پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئی۔ پولیس اسٹیشن سٹی نے بچے کے والد کی مدعیت میں اغواء کا مقدمہ درج کر رکھا تھا۔