پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک۔ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مرا۔ پولیس ترجمان

وہاڑی (کرائم رپورٹر) پولیس کی حراست سے فرار ہونے والا ملزم مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک۔ ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مرا۔ پولیس ترجمان۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل پولیس حراست سے فرار ہونے والا ملزم تھانہ لڈن کی حدود میں پولیس مقابلے میں اپنی ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن گیا۔ وہاڑی پولیس کا کہنا ہے کہ تین نامعلوم ملزمان کو ناکہ بندی پوائنٹ دین واہ کے قریب روکنے کہ کوشش کی تو وہ ناکہ بندی توڑ کر فرار ہو گئے۔ پولیس کے تعاقب کرنے پر ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت جوابی فائرنگ کی۔ فائرنگ کے تبادلہ کے دوران ایک نامعلوم ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا جس کی شناخت بعد میں مرسلین عرف محسن سے ہوئی۔ ہلاک ہونے والا ملزم متعدد سنگین جرائم میں ملوث تھا اور ایک دن پہلے پولیس تھانہ صدر میلسی کی حراست سے فرار ہوا تھا۔ پولیس نے موقع سے موٹر سائیکل اور پسٹل بھی برآمد کر لیے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مرسلین عرف محسن نے مورخہ 2 اکتوبر 2024 کو تھانہ صدر میلسی کی حدود میں نوجوان کو دوران واردات گولی مار کر قتل کر دیا تھا۔ ہلاک ملزم کی نعش کو برائے پوسٹ مارٹم ہسپتال منتقل کر دیا گیاہے