مالی ادارے جامع، متحرک اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مالی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے کوشش کریں۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان

کراچی (بزنس ڈیسک) مالی ادارے جامع، متحرک اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مالی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے کوشش کریں۔ گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے گورنر جمیل احمد نے نویں پاکستان بینکنگ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مالی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ مزید بہتری کے لیے کوششیں جاری رکھیں اور مزید جامع، متحرک اور مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ مالی ایکو سسٹم کو فروغ دینے کے لیے کوشش کریں۔ گورنر جمیل احمد نے معاشی ترقی میں بینکوں کے اہم کردار کو اجاگر کیا اور مشکل وقت میں معیشت کو معاونت فراہم کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ بینکوں کے اہم مالی انڈیکیٹرز مسلسل مستحکم کارکردگی دکھا رہے ہیں تاہم مزید بہتری لانے کی اب بھی گنجائش ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button