نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سمدھی کو فرانس میں اگلے امریکی سفیر کے طور پر منتخب کر لیا

واشنگٹن (ویب ڈیسک) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سمدھی کو فرانس میں امریکی کے اگلے سفیر کے طور پر منتخب کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے داماد جیرڈ کشنر کے والد چارلس کشنر کو فرانس میں امریکہ کے اگلے سفیر کے طور پر کام کرنے کے لیے منتخب کیا ہے، اس بات کا اعلان نو منتخب صدر نے ہفتے کو کیا۔ چارلس کشنر معروف کاروباری شخصیت ہیں اور مختلف اداروں میں اہم پوسٹوں پر کام کر چکے ہیں۔ چارلس کشنر جیل کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں اور سال 2020 میں صدر ٹرمپ نے انکی سزا معاف کر دی تھی۔