سنگدل ماں نے دو سالہ بیٹی کو چارہ کاٹنے والی مشین میں دیکر مار ڈالا۔ ملزمہ گرفتار

حافظ آباد (ویب ڈیسک) سنگدل ماں نے دو سالہ بیٹی کو چارہ کاٹنے والی مشین میں دیکر مار ڈالا۔ ملزمہ گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سکھیکی منڈی کانواں والی کے علاقہ میں سفاک ماں نے 2سالہ بیٹی قتل کر دی۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق سنگدل ماں نے بیٹی کو چارہ کاٹنے والی مشین میں دے کر قتل کیا۔ ملزمہ کی اپنے شوہر سے علیحدگی ہو چکی تھی جس کا اسے رنج تھا۔ مقامی پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ بچی کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال حافظ آباد منتقل کردی گئی۔