سابق خاتون ممبر ضلع کونسل نے تھانے میں ایس ایچ او کے سامنے خود کو آگ لگا لی

قصور ( ویب ڈیسک) سابق خاتون ممبر ضلع کونسل نے تھانے میں ایس ایچ او کے سامنے خود کو آگ لگا لی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے بھائی کو تھانے سے چھڑوانے آئی خاتون نے ایس ایچ او تھانہ گنڈا سنگھ والا کے رویے کی وجہ سے خود سوزی کی کوشش پولیس کی ہے۔ سابق ممبر ضلع کونسل سکینہ بی بی نے پٹرول چھڑک کر خود کو آگ لگا لی۔ تھانے کے اہلکاروں نے فوری طور پر آگ بجھائی۔ آگ سے سکینہ بی بی کا جسم جھلس گیا۔