پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم کا ڈیری یونٹ پر چھاپہ۔ ناقص اور غیر معیاری اجزاء تلف کر دئیے۔ ڈیرہ یونٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ۔

وہاڑی (ویب ڈیسک) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی سیفٹی ٹیم کا ڈیری یونٹ پر چھاپہ۔ ناقص اور غیر معیاری اجزاء تلف کر دئیے۔ ڈیرہ یونٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ۔ تفصیلات کے مطابق صحت دشمن عناصر کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔ وہاڑی کے علاقہ لڈن میں ڈیری یونٹ کوچیک کیا گیا۔ فنگس زدہ پنیر اور ناقابل سراغ اجزاء برآمد ہونے پر ڈیری یونٹ کو ایک لاکھ روپے جرمانہ کیا گیا۔ انسپکشن کے دوران دودھ میں انسانی اجزاء پائے گئے۔ ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا ہے کہ خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو چیک کیا جا رہا ہے۔قوانین نظر انداز کرنے والے عناصر کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔