پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری۔ 24 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لیے۔

لاہور ( سپورٹس ڈیسک) پاکستان کے 304 رنز کے جواب میں زمبابوے کی بیٹنگ جاری۔ 24 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لیے۔ تفصیلات کے مطابق زمبابوے کے شہر بلایائیو کے کوئین سپورٹس کلب میں پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آخری اور فیصلہ کن میچ جاری ہے۔ پاکستان نے زمبابوے کو جیتنے کے لئے 304 رنز کا ٹارگٹ دیا ہے جس کے جواب میں زمبابوے کی ٹیم نے 24 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بنا لیے ہیں۔ پاکستان کے بلے باز کامران غلام نے آج شاندار سینچری سکور کی۔