ڈویژنل سطح کے کھیلوں کے مقابلوں کی رنگارنگ تقریب

سرگودھا(ویب ڈیسک) کھیلتا پنجاب کے مقابلوں کی رنگارنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں کھیلتا پنجاب کے ڈویژنل مقابلوں کی رنگارنگ افتتاحی تقریب منعقد کی گئی، تقریب سپورٹس جمنیزیم میں منعقد کی گئی تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر سرگودھا جہانزیب اعوان تھے۔ کھیلوں کے یہ مقابلے چار دسمبر تک جاری رہیں گے۔ سرگودھا ڈویژن کے چاروں اضلاع کی ٹیمیں اس میں شرکت کر رہی ہیں۔ کھیلوں کے ان مقابلوں میں اتھلیٹکس ٹیپ بال کرکٹ باسکٹ بال فٹ بال میٹ ریسلنگ کبڈی ٹیبل ٹینس والی بال ہاکی بیڈمنٹن تائی کوانڈو اور آرچری شامل ہیں۔