پرانی دشمنی ایک ہی خاندان کے تین افراد کی جان لے گئی ایک شدید زخمی

شیخوپورہ(ویب ڈیسک) فائرنگ سے تین افراد ہلاک ایک شدید زخمی۔ تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقع شیخوپورہ کے نواحی گاؤں چک کرلکے مینارہ میں پیش آیا، فائرنگ سے 8 سالہ بچے سمیت 3 افراد جان بحق ہوئے ،جبکہ ایک شدید زخمی۔ پولیس کے مطابق واقع پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں آور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا ہے ۔زخمی شخص کی شناخت عبد الحمید کے نام سے ہوئی ہے جبکہ مرنے والوں میں طارق حمید عشرت حمید اور ایان طارق شامل ہے۔ مرنے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے ۔