دنیائے کرکٹ کا انوکھا کارنامہ پہلی بار پوری ٹیم 10 سے کم سکور پر آؤٹ

آئیوری کوسٹ(ویب ڈیسک) نائجیریا کی ٹیم نے آئیوری کوسٹ کی ٹیم کو صرف سات رنز پر آل آؤٹ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ٹی 20 ورلڈکپ سے پہلے جاری سب ریجنل افریقہ کوالیفائی میچ میں نائجیریا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 271 رنز بنائے تھے۔ بعد میں بیٹنگ کرنے آئی آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم صرف سات رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کوئی ٹیم سنگل ہندسہ میں آؤٹ ہوئی ہے، یاد رہے کہ اس سے پہلے کم سکور 10 رنز ہے جو کہ منگولیا کی ٹیم نے بنایا تھا

متعلقہ خبریں

Back to top button